پیر‬‮ ، 11 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید 20 ممالک کے شہریوں پر سفری پابندیاں لگادیں، نئی پالیسی کا اطلاق یکم جنوری سے کیا جائیگا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ شام، جنوبی سوڈان، نائجر، مالی اور برکینا فاسو اور ایسے شہریوں کے امریکا سفر پر مکمل پابندی عائد کی جارہی ہے جن کی سفری دستاویز فلسطینی اتھارٹی جاری کرتی ہے۔ نئی پالیسی کی زد میں ان ممالک کے طلبہ، امریکی شہریوں کے اہل خانہ اور افغان اسپیشل امیگرینٹ ویزا کے حامل افراد بھی آئیں گے۔

جن ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندیاں لگائی گئی ہیں ان میں انگولا، انٹیگوا، باربوڈا، بنین، آئیوری کوسٹ، ڈومینیکا، گبون، گیمبیا، ملاوی، موریطانیہ، نائجیر، سینیگال، تنزانیہ، ٹونگا، زیمبیا اور زمبابوے شامل ہیں۔صدرٹرمپ نے پہلے افغانستان سمیت 12 ممالک کے شہریوں پر جون میں پابندی لگائی تھی اور وائٹ ہاوس کے باہر افغان شہری کی فائرنگ سے دو نیشنل گارڈز کی موت کے بعد تیسری دنیا کے تمام ممالک سے لوگوں کی نقل مکانی روکنے کا بیان دیا تھا۔صدر ٹرمپ کے تازہ اقدام سے سفری پابندیوں کا شکار ممالک کی تعداد بڑھ کر 35 ہوگئی ۔ اس کے ساتھ ہی ٹرمپ انتظامیہ مزید 15 ممالک کیشہریوں پر پابندی لگارہی ہے جن میں زیادہ تر کا تعلق افریقا کے ممالک سے ہے۔ترجمان وائٹ ہائوس کے مطابق امریکا ایسے تمام غیر ملکیوں کو روکنا چاہتا ہے جو اسے غیر محفوظ اور غیر مستحکم بناسکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)


سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…