جمعرات‬‮ ، 18 دسمبر‬‮ 2025 

بلوچستان میں بھارتی سازش بے نقاب، سوشل میڈیا پرراکا خفیہ کھیل سامنے آگیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2025 |

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی خفیہ ایجنسی را کی جانب سے بلوچستان میں مبینہ طور پر شرانگیزی اور منظم پروپیگنڈا مہم کا ایک اور معاملہ سامنے آ گیا ۔ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف مواد پھیلانے والا ایک سوشل میڈیا اکانٹ، جو خود کو پیج 3 نیوز تھائی کے نام سے ظاہر کرتا ہے، دراصل بھارت سے آپریٹ کیا جا رہا ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ یہ اکائونٹ جعلی شناخت کے ذریعے میر یار بلوچ کے نام سے متعدد بار پیغامات اور بیانات جاری کرتا رہا ہے۔

اس اکائونٹ سے من گھڑت دعوے، تاریخی حقائق میں تحریف اور بلوچستان سے متعلق بھارتی بیانیے کی تشہیر کی جاتی رہی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ اس جعلی اکائونٹ کے ذریعے بلوچ شناخت کو مبینہ طور پر دہشت گردی اور انتشار کے فروغ کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ حال ہی میں بین الاقوامی سامعین کے لیے اسی اکانئوٹ سے ایک طویل پیغام جاری کیا گیا، جسے بھارتی ایجنڈے پر مبنی قرار دیا جا رہا ہے۔تکنیکی شواہد کے مطابق یہ اکائونٹ بھارت سے تھائی لینڈ کے وی پی این کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ مبصرین کے مطابق اس طرح کی آن لائن سرگرمیاں پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم اور بلوچستان میں بدامنی سے متعلق بھارتی کردار کو مزید نمایاں کرتی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…