پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو رشوت لینے پر سزائے موت دے دی گئی

datetime 9  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)چین میں بدعنوانی کے ایک بڑے کیس میں سرکاری ادارے کے سابق اعلیٰ عہدیدار کو موت کی سزا دے دی گئی۔ سرکاری نشریاتی اداروں کے مطابق منگل کے روز Bai Tianhui نامی سابق ایگزیکٹو کو رشوت لینے کے الزام میں پھانسی دے دی گئی۔مذکورہ شخص چین کی بڑی سرکاری کمپنی چائنا ہوا رونگ انٹرنیشنل ہولڈنگز میں جنرل مینیجر کے طور پر خدمات انجام دے چکا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے 2014 سے 2018 کے درمیان 156 ملین ڈالر سے زائد رقم بطور رشوت وصول کرنے کا اقرار کیا تھا۔

عدالت نے مئی 2024 میں ہی اس کے خلاف سزائے موت کا فیصلہ سنایا تھا۔ بعد ازاں اُس نے فیصلہ چیلنج کیا، تاہم سپریم عدالت نے جرم کو نہایت سنگین نوعیت کا قرار دیتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔ منگل کی صبح Tianjin شہر میں قیدی کو اپنے اہلِ خانہ سے آخری ملاقات کی اجازت دینے کے بعد سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ اسی سرکاری ادارے کے سابق چیئرمین Lai Xiaomin کو بھی جنوری 2021 میں 253 ملین ڈالر کی کرپشن میں ملوث ہونے پر سزائے موت دی گئی تھی، جبکہ کمپنی کے دیگر کئی افسران ابھی تک احتساب کے عمل سے گزر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…