پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

افغانستان: ایک گھر کے 13 افراد کے قاتل کو 80 ہزار لوگوں کے سامنے سزائے موت

datetime 5  دسمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) افغانستان کے صوبہ خوست میں ایک ہی خاندان کے 13 افراد کے قتل میں ملوث مجرم کو عوام کے سامنے سزائے موت دے دی گئی۔ یہ سزا مقامی اسٹیڈیم میں اُس وقت عمل میں لائی گئی جب تقریباً 80 ہزار تماشائی وہاں موجود تھے۔رپورٹس کے مطابق مجرم نے بچوں اور خواتین سمیت پورے گھرانے کو موت کے گھاٹ اتارا تھا، جس سے علاقے میں شدید غصہ اور بے چینی پائی جاتی تھی۔ مقتولین کے ورثا کے اصرار پر 13 سالہ لڑکے نے فائرنگ کرکے مجرم کی زندگی کا خاتمہ کیا۔

طالبان انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اہلِ خانہ نے قاتل کی معافی سے واضح طور پر انکار کردیا تھا، جس پر اسلامی قانون کے مطابق سزا پر عمل درآمد کیا گیا۔اس واقعے پر اقوام متحدہ نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ عالمی ادارے کے مطابق سب کے سامنے موت کی سزا دینا غیر انسانی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی تصور ہوتا ہے۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے افغانستان میں اب تک 11 مجرموں کو سرِعام موت کی سزا دی جا چکی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…