پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

8 دسمبر سے 4 جنوری تک سکو ل بند رہیں گے ،سردیوں کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات کی وزارتِ تعلیم نے نئے اعلان میں بتایا ہے کہ ملک بھر کے اسکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 8 دسمبر 2025 سے شروع ہوں گی اور 4 جنوری 2026 تک جاری رہیں گی۔ تدریسی اور انتظامی عملے کی رخصتیں ایک ہفتہ بعد 15 دسمبر سے نافذ ہوں گی۔سرکاری تعلیمی کیلنڈر 2025-26 کے مطابق 8 سے 12 دسمبر تک امتحانات لیے جائیں گے، جو طلبہ کی تعطیلات کے دوران منعقد ہوں گے، جبکہ اسی مدت میں اساتذہ اپنے تیسرے مرحلے کی پیشہ ورانہ تربیت میں شرکت کریں گے۔

نئے شیڈول کے تحت پورے تعلیمی سال کو تین سمسٹروں میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے سمسٹر کی مدت 14 ہفتے رکھی گئی ہے، جس میں مجموعی طور پر 67 تدریسی دن شامل ہوں گے۔ دوسرا سمسٹر 9 ہفتوں پر مشتمل ہوگا اور اس میں 47 تدریسی دن رکھے گئے ہیں، جب کہ تیسرے سمسٹر میں 13 ہفتے اور 64 تدریسی دن شامل ہوں گے، جن میں 5 سرکاری تعطیلات بھی آتی ہیں۔وزارتِ تعلیم کا کہنا ہے کہ یہ نیا نظام اس لیے ترتیب دیا گیا ہے تاکہ طلبہ اور اساتذہ کو امتحانات، تربیت اور آرام کے لیے مناسب وقت میسر آئے اور ساتھ ہی پورے تعلیمی سال کا تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…