پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

مسافر نے دوران پرواز طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول دیا

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکا میں ایک مسافر نے دورانِ پرواز اچانک طیارے کا ایمرجنسی دروازہ کھول کر دیا ، واقعہ کے فورا بعد مسافر کو گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق 48 سالہ جوہانسن وان ہیرٹم نامی شخص کے ایل ایم کی فلائٹ سے ایمسٹرڈیم کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ طیارہ اٹلانٹا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رن وے کی جانب بڑھ رہا تھا کہ ملزم نے اچانک ایمرجنسی ایگزٹ ڈور کھول دیا۔

ایئرپورٹ پولیس نے بتایا کہ دروازہ کھلنے کے باعث عملے نے فوری طور پر طیارے کو روکا اور اسے دوبارہ گیٹ پر لانے کا فیصلہ کیا۔ اس دوران صورتحال پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی اہلکاروں کو بھی طلب کیا گیا۔پولیس کے مطابق وان ہیرٹم نے ابتدائی بیان میں کہا کہ اسے دوسرے مسافر کے پاس ہتھیار ہونے کا شبہ ہوا تھا، جس کے باعث وہ خوفزدہ ہو کر دروازہ کھول کر بھاگنے کی کوشش کرنے لگا تاہم حکام نے کہا کہ ان کے پاس ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ کسی مسافر کے پاس ہتھیار تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ حکام کو شبہ ہے کہ ملزم ذہنی صحت کے مسائل سے گزر رہا ہے، جس نے اس کے اس غیر معمولی اور خطرناک رویے کو جنم دیا۔طیارے کو گیٹ پر واپس لانے کے بعد افسران نے جہاز میں سوار ہو کر وان ہیرٹم کو حراست میں لیا،اسے اب کئی سنگین الزامات کا سامنا ہے جن میں لاپرواہی، املاک کو نقصان پہنچانا اور فضائی سیکیورٹی میں مداخلت شامل ہیں۔ایئرلائن نے واقعے سے متاثر ہونے والے مسافروں کو متبادل انتظامات کی پیشکش کی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…