پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

پسے ہوئے لال بیگوں سے تیار ’ روچ کافی ‘، اس حیران کن کافی کےکپ کی قیمت کیا ہے؟

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) دنیا کے مختلف حصوں میں کافی کے شوقین افراد نت نئے ذائقوں کی تلاش میں رہتے ہیں، اسی لیے کئی ممالک میں کافی کو منفرد انداز میں پیش کرنے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔اسی سلسلے میں چین کے دارالحکومت بیجنگ میں واقع ایک میوزیم کی جانب سے پیش کی گئی انوکھی کافی نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس کافی کا سب سے حیران کن پہلو اس کی تیاری ہے، جس میں خشک کیے گئے پیلے میل ورمز شامل کیے جاتے ہیں، جب کہ کپ کے اوپر باریک پسا ہوا لال بیگوں کا پاؤڈر چھڑک کر اسے پیش کیا جاتا ہے۔جو لوگ اس کافی کو آزما چکے ہیں، وہ اس کے ذائقے کو ’’جلا ہوا‘‘ اور کچھ ’’کھٹا‘‘ قرار دیتے ہیں۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق اس منفرد روچ کافی کی قیمت 45 یوآن (تقریباً 6 ڈالر) ہے اور اسے ایک کیڑوں سے متعلق تھیم پر مبنی میوزیم کی کافی شاپ میں فروخت کیا جاتا ہے۔میوزیم کے ایک ملازم نے بتایا کہ یہ کافی سب سے پہلے جون کے آخر میں متعارف کروائی گئی تھی، لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں میں زیادہ مشہور ہوئی۔ ان کے مطابق کیڑوں پر مبنی میوزیم میں اس طرح کی کافی پیش کرنا ایک دلکش خیال ثابت ہوا ہے۔چینی روایتی طب کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کاکروچ پاؤڈر خون کی روانی بہتر بنانے میں مدد دے سکتا ہے، جبکہ پروٹین سے بھرپور خوردنی کیڑے قوتِ مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں۔میوزیم کی جانب سے اس روچ کافی کے علاوہ بھی کئی عجیب و غریب مشروبات پیش کیے جا چکے ہیں جن میں پکچر پلانٹ سے تیار کردہ ’’ڈائجیسٹو جوس‘‘ اور چیونٹیوں سے تیار ’’اینٹ ڈرنک‘‘ بھی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…