آرمینیا نے دبئی ایئر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گر کر تباہ ہونے کے بعد ان طیاروں کی خریداری کا فیصلہ مؤخر کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع کے مطابق آرمینیا اور بھارت کے درمیان 1.2 بلین ڈالر مالیت کے 12 تیجس طیاروں کی خریداری پر مذاکرات جاری تھے۔ اگر یہ معاہدہ طے پاتا تو تیجس کے لیے یہ پہلا بڑا بین الاقوامی آرڈر ہوتا۔
رپورٹس کے مطابق آرمینیا کے پیچھے ہٹنے سے اسرائیل ایرو اسپیس انڈسٹریز کو بھی بھاری مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، کیونکہ تیجس میں نصب جدید ریڈار اور کئی اہم آلات اسرائیل میں تیار کیے جاتے ہیں۔واضح رہے کہ 21 نومبر کو دبئی ایئر شو کے دوران بھارتی جنگی طیارہ تیجس حادثے کا شکار ہوا تھا، جس میں پائلٹ کی جان بھی چلی گئی تھی۔















































