نئی دہلی (ویب ڈیسک) – دبئی ایئرشو کے دوران بھارتی ہلکے لڑاکا طیارے تیجاس کے حادثے پر بھارتی میڈیا نے امریکہ کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔ری پبلک ٹی وی کے پروگرام میں صحافی ارنب گوسوامی نے دعویٰ کیا کہ تیجاس طیارہ امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے انجن سے چلتا ہے۔ ان کے مطابق جنرل الیکٹرک نے بھارت کو اس کے اگلی نسل کے انجن کی فراہمی سست کرنے کی کوشش کی، جس میں امریکی حکومت بھی شامل ہے۔ صحافی کا کہنا تھا کہ امریکہ ایل سی اے پروگرام اور تیجاس کو خطرہ سمجھتا ہے اور بھارت کے لیے اس کی بروقت ڈیلیوری میں رکاوٹیں ڈال رہا ہے۔
بھارتی ریٹائرڈ میجر جنرل جی ڈی بخشی نے بھی اس مسئلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جی ای 404 انجن بھارت کو دو سال قبل مل جانا چاہیے تھا، حالانکہ بھارت نے اس کے لیے ایک ارب ڈالر نقد ادا کیے ہیں۔ اب تک بھارت کو صرف دو انجن موصول ہوئے ہیں۔ بخشی نے خبردار کیا کہ اگر اس طرح کی تاخیر جاری رہی تو مستقبل میں ایسے حادثات کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔















































