پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

ویتنام میں بارشوں نے تباہی مچادی، 2 لاکھ گھر ڈوب گئے، 55 افراد ہلاک، درجنوں ملبے تلے

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

ہنوئی (این این آئی)ویتنام میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 55 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے بتایا کہ وسطی ویتنام میں طوفانی بارشوں، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے مرنے والوں کی تعداد 55 ہو گئی ہے جبکہ 13 افراد کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ہے۔

وسطی ویتنام کے کچھ حصوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بارش 1,900 ملی میٹر (74.8 انچ) سے تجاوز کر گئی۔ یہ خطہ کافی کی پیداوار کا ایک بڑا بیلٹ ہے اور مشہور ساحلوں کی آماجگاہ ہے۔تقریباً نصف ہلاکتیں ڈاک لک صوبے میں ہوئیں جہاں 27 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 14 افراد کھان ہوا صوبے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سیلاب سے معیشت کو تقریباً 8.98 ٹریلین ڈونگ (445 ملین ڈالرز) کا نقصان ہوا ہے۔ویتنام کی ڈیزاسٹر ایجنسی نے کہا کہ 235,000 سے زیادہ مکانات سیلاب میں ڈوب گئے ہیں اور تقریباً 80,000 ایکڑ فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…