اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

بیوی کیساتھ ناجائز تعلق کا شبہ، شوہر نے کزن کو قتل کرکے لاش بوری میں بند کردی

datetime 22  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

پونے (این این آئی)بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے میں ایک شخص نے بیوی کے ساتھ ناجائز تعلق کے شبہ میں اپنے کزن کو تیز دھار آلے سے قتل کرکے لاش بوری میں بند کرکے پہاڑی علاقے میں پھینک دی،مقتول کی شناخت اجے کمار گنیش پنڈت کے طور پر ہوئی ہے، ملزم اشوک پنڈت ہے۔پولیس کے مطابق اشوک نے اپنی بیوی کے چیٹ میسجز پڑھے اور اسے اپنے کزن کے ساتھ مبینہ تعلق کے بارے میں علم ہوا۔ یہ تعلق بے نقاب ہونے پر اجے کمار تعمیراتی سائٹ چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو گیا، لیکن اشوک نے اسے ڈھونڈ نکالا۔

پولیس کے مطابق اشوک نے اجے کمار پر تیز دھار آلے سے حملہ کرکے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا، پھر لاش کو بوری میں ڈال کر قریبی جنگل میں پھینک دیا۔علاقہ مکینوں نے جنگل کے قریب ایک بوری مشکوک حالت میں دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش برآمد کی اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ تحقیقات کے بعد پولیس نے ملزم اشوک کو گرفتار کر لیا ہے اور اس سے مزید پوچھ گچھ جاری ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ سے متعلق مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس معاملے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…