دبئی ایئرشو میں بھارتی ساختہ ہلکے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے نہ صرف عالمی وفود کو حیران کر دیا بلکہ بھارت کی دفاعی ٹیکنالوجی پر بھی سنجیدہ سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق واقعہ سامنے آتے ہی طیارہ ساز سرکاری کمپنی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (HAL) کے شیئرز متاثر ہوئے اور اسٹاک مارکیٹ میں کمپنی کے حصص کی قیمت 2.62 فیصد تک گر گئی۔
سرمایہ کاروں میں اس حادثے کے بعد واضح بے چینی دیکھی گئی، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس قسم کا واقعہ بھارتی دفاعی شعبے کی ساکھ اور مستقبل کے ممکنہ برآمدی معاہدوں پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔ایئر شو میں پیش آنے والے اس حادثے میں طیارہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا جبکہ بھارتی حکام نے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب HAL نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ پائلٹ محفوظ ہے اور ابتدائی طور پر تکنیکی خرابی کو حادثے کی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق بین الاقوامی نمائشوں میں کسی بھی جنگی طیارے کا گرنا اس کی قابلیت، بھروسے اور مارکیٹ ویلیو کے لیے بڑا دھچکا ہوتا ہے، جسے بھارتی دفاعی صنعت کے لیے ایک سنگین setback سمجھا جا رہا ہے۔















































