ہفتہ‬‮ ، 20 جون‬‮ 2026 

امریکا نے جدید جنگی ہتھیار بھارت کو فروخت کرنے کی منظوری دے دی

datetime 21  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

واشنگٹن (اے بی این نیوز) – امریکا نے بھارت کو 93 ملین ڈالر مالیت کے جدید جنگی ہتھیار فروخت کرنے کی منظوری دے دی ہے، جن میں جویلن اینٹی ٹینک میزائل سسٹم اور ایکسکیلیبر گائیڈڈ آرٹلری گولہ بارود شامل ہیں۔نئی دہلی سے موصولہ تفصیلات کے مطابق امریکی دفاعی سکیورٹی تعاون ایجنسی نے ایک بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کی ہے، جسے واشنگٹن اور نئی دہلی کے درمیان دفاعی تعلقات میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، اس منظوری سے چند ماہ قبل امریکا نے روسی تیل کی خریداری جاری رکھنے پر بھارت پر بھاری ٹیرف بھی عائد کیا تھا، لیکن اب دونوں ممالک دفاعی تعاون کے نئے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں۔ایجنسی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ فروخت امریکا کی خارجہ پالیسی اور قومی سلامتی کے مقاصد کے لیے مددگار ثابت ہوگی اور اس سے دونوں ممالک کے اسٹریٹجک تعلقات میں مضبوطی آئے گی۔

بھارت نے اس خریداری کے لیے 216 ایکسکیلیبر ٹیکٹیکل پروجیکٹائلز اور 100 جویلن سسٹمز کی درخواست کی تھی، جبکہ وہ پہلے ہی ایم-777 ہووٹزر توپ خانوں میں ایکسکیلیبر گولہ بارود استعمال کر رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…