ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش کی معزول وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے بیٹے اور مشیر نے خبردار کیا ہے کہ اگر عوامی لیگ سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو عوامی لیگ کے حامی فروری میں انتخابات نہیں ہونے دیں گے اور احتجاج تشدد کی شکل اختیار کر سکتا ہے۔سجیب واجب نے کہا کہ بھارت ان کی والدہ کو مکمل تحفظ فراہم کر رہا ہے اور ان کے ساتھ سربراہ مملکت جیسا برتائو کر رہا ہے۔سجیب واجد نے کہا کہ وہ اس وقت تک اپیل نہیں کریں گے جب تک منتخب حکومت جمہوری طور پر عوامی لیگ کی شمولیت سے حکومت نہیں سنبھال لیتی۔
سجیب واجد نے کہا کہ ہم عوامی لیگ کے بغیر الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ہمارا احتجاج مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے، جب تک عالمی برادری کچھ نہیں کرتی ہمیں جو بھی کرنا پڑے ہم کریں گے۔ انتخاب سے قبل تشدد اور تصادم ہو سکتا ہے۔



























