پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سابقہ بنگلہ دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر بھارت کا ردعمل بھی آگیا

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)نئی دہلی/ڈھاکہ: بھارت نے سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف بنگلہ دیشی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ بھارت نے اس عدالتی فیصلے کو دیکھا ہے اور پڑوسی ملک کے طور پر وہ بنگلا دیشی عوام کے بہترین مفادات کے لیے پرعزم ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ ان مفادات میں عوام کا امن، جمہوریت اور استحکام شامل ہیں اور بھارت اس مقصد کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری رابطے جاری رکھے گا۔

یاد رہے کہ پیر کے روز بنگلہ دیش کے جسٹس محمد غلام مرتضیٰ کی سربراہی میں تین رکنی ٹریبونل نے شیخ حسینہ واجد کے خلاف دائر مقدمات کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں انسانیت کے خلاف جرائم کا مرتکب قرار دیا۔ عدالت نے تشدد اور قتل کے احکامات دینے کے الزام میں شیخ حسینہ کو ایک کیس میں عمر قید اور دیگر تین الزامات میں سزائے موت سنائی۔ اسی فیصلے میں بنگلہ دیش کے سابق وزیر داخلہ اسد الزمان کمال کو بھی سزائے موت کا حکم دیا گیا۔اس فیصلے کے بعد بنگلہ دیش کی وزارتِ خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شیخ حسینہ اور سابق وزیر داخلہ اسد الزمان خان کو فوری طور پر حوالگی کرے تاکہ بنگلہ دیش میں سنائے گئے فیصلے پر عمل درآمد کیا جا سکے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…