پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

چین میں نیا تعمیر شدہ 758 میٹر طویل پل گرگیا، ویڈیو وائرل

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) چین کے صوبے سچوان میں حال ہی میں ٹریفک کے لیے کھولا جانے والا ہونگ چی پل اچانک زمین بوس ہو گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 758 میٹر طویل یہ پل منگل کے روز اچانک منہدم ہوا، خوش قسمتی سے حادثے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ہی پل کے ڈھانچے میں دراڑیں نظر آنا شروع ہو گئی تھیں، جس کے بعد انجینئرز کی ایک ٹیم کو معائنے کے لیے روانہ کیا گیا تھا۔ تاہم معائنے سے قبل ہی منگل کو پل کا ایک بڑا حصہ نیچے گر گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے بعد متاثرہ علاقے میں ٹریفک فوری طور پر بند کر دی گئی جبکہ صوبائی انتظامیہ نے قریبی پلوں کی ہنگامی بنیادوں پر جانچ شروع کر دی ہے تاکہ کسی اور ممکنہ واقعے سے بچا جا سکے۔یہ پل چند ماہ پہلے ہی عوامی آمدورفت کے لیے کھولا گیا تھا اور اسے جدید انجینئرنگ کا شاہکار قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اس واقعے نے چین میں تعمیراتی معیار اور نگرانی کے نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…