جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

اسلام قبول کرنے والی امریکی گلوکارہ جینیفر کی دل کو چھو لینے والی آواز میں قرآن کریم کی تلاوت

datetime 31  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام قبول کرنے والی معروف امریکی گلوکارہ جینیفر گراؤٹ کی خوبصورت قرآنی تلاوت نے سوشل میڈیا پر دل جیت لیے، ان کی روح پرور تلاوت کی ویڈیو سامنے آتے ہی وائرل ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق جینیفر گراؤٹ نے الجزیرہ کے ایک پروگرام میں نہایت پُرسوز آواز میں قرآنِ مجید کی تلاوت کی۔ ان کے درست تلفظ اور خوبصورت اندازِ تلاوت نے سننے والوں کو بے حد متاثر کیا، لاکھوں افراد نے ویڈیو دیکھ کر اسے ایمان افروز قرار دیا۔
جینیفر گراؤٹ نے اسلام قبول کرنے کے بعد عربی زبان سیکھنے کا فیصلہ کیا اور اب وہ مختلف اسلامی تقریبات میں قرآنِ پاک کی تلاوت کر چکی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسلام نے انہیں زندگی کا حقیقی سکون اور مقصد عطا کیا۔
واضح رہے کہ جینیفر گراؤٹ نے چند برس قبل گلوکاری چھوڑ کر اسلام قبول کیا تھا۔ وہ 2013 میں مشہور ٹی وی شو عربز گاٹ ٹیلنٹ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے عربی زبان نہ جاننے کے باوجود عربی میں گانا گا کر شہرت حاصل کی تھی۔
امریکی نژاد جینیفر نے اسلام قبول کرنے کے بعد افریقی ملک مراکش میں تقریباً چار سال قیام کیا، جہاں انہوں نے عربی ثقافت اور اسلامی تعلیمات سے گہری وابستگی پیدا کی۔ آج وہ اپنے عربی گانوں اور دل کو چھو لینے والی قرآنی تلاوت کے باعث عرب دنیا میں خاصی مقبول ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Connect (@pakistanconnect)



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…