ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ترکیہ میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی،14افراد ہلاک ، 2لاپتا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکیہ کے جنوب مغربی ساحل کے قریب ایجین سمندر میں تارکین وطن کی ایک کشتی ڈوبنے کی وجہ سے 14افرادہلاک ہوگئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کشتی میں 18افراد سوار تھے،دو کو زندہ بچا لیا گیا جن میں سے ایک افغان شہری ہے۔گورنر آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ کشتی بودرم کے ساحل سے روانہ ہوئی تھی جو ترکیہ کے سیاحتی صوبے موغلا کا مشہور مقام ہے تاہم کشتی میں روانگی کے کچھ ہی دیر بعد پانی بھرنا شروع ہوگیا تھا جس کے باعث ممکنہ طور یہ حادثہ پیش آیا۔

ایک زندہ بچنے والے شخص نے بتایا کہ وہ چھ گھنٹے تک تیر کر ساحل تک پہنچا ،جبکہ دوسرا زندہ بچ جانے والا شخص قریب کے ایک جزیرے سے ملا۔حکام نے کہاکہ ریسکیو آپریشن جاری ہے اور 2لاپتا افراد کی تلاش کیلئے چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک غوطہ خور ٹیم اور ایک ہیلی کاپٹر نے حصہ لے رہے ہیں۔حکام نے کہا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ کشتی میں سوار افراد یونان کے جزیرے کوس جانے کی کوشش کر رہے تھے یا نہیں۔ادھر ترکیہ کی وزارتِ داخلہ نے کہاکہ گزشتہ ہفتے ایک ملک گیر کارروائی کے دوران 169افراد کو گرفتار کیا گیا جو مبینہ طور پر انسانی اسمگلنگ میں ملوث تھے جن میں سے زیادہ تر غیر ملکی شہری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…