پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

پاکستان ،سعودی عرب سمیت 15ممالک نے مغربی کنارے کو ضم کرنے کا اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا

datetime 24  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان، سعودی عرب اور قطر سمیت 15ممالک نے اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق بلوں کی منظوری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیدیا۔جاری مشترکہ اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی پارلیمنٹ کی جانب سے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق دو بلوں کی منظوری عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔ مغربی کنارے میں خود ساختہ خود مختاری کا اسرائیلی اقدام غیر قانونی کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے۔

مشترکہ اعلامیہ میں آزاد اور خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ عالمی برادری صہیونی ریاست کو اشتعال انگیزی سے روکے ۔ عالمی عدالت انصاف نے بھی اسرائیلی بستیوں کی تعمیرکو کالعدم قرار دیا ہے، مشترکہ اعلامئے میں عالمی عدالت انصاف کی 22اکتوبر کی مشاورتی رائے کا بھی خیر مقدم کیا گیا ہے ۔اردن، انڈونیشیا، پاکستان، ترکیہ، جبوتی، سعودی عرب، عمان، گیمبیا، فلسطین، قطر، کویت، لیبیا، ملائیشیا،مصر،نائیجیریا،عرب لیگ اوراسلامی تعاون تنظیم بھی مشترکہ اعلامیہ کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاہے کہ اسرائیل مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کرے گا، اس بارے میں فکرکرنے کی ضرورت نہیں، امن معاہدے پراچھی طرح کام جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…