ہانگ کانگ سٹی (این این آئی)ہانگ کانگ میں کارگو طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل کر سمندر میں جاگرا جس سے طیارے کے عملے کے دو افراد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ترکیہ کا کارگو طیارہ دبئی سے ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر لینڈ کرتے ہی حادثے کا شکار ہوا۔ طیارے میں سوار عملے کے 4 افراد کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔حادثے کے بعد شمالی رن وے کو عارضی طور پر بند کردیا گیا جبکہ حادثے کی تحقیقات جاری ہے۔