پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پولیس رویے سے تنگ 24 خواجہ سراؤں نے اجتماعی طور پر زہر پی لیا، ویڈیو وائرل

datetime 20  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس کی مبینہ بے حسی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے تقریباً 24 خواجہ سراؤں نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اندور شہر میں پیش آیا، جہاں خواجہ سراؤں کی جانب سے ایک ساتھی کے ساتھ ہونے والی زیادتی کے ملزمان کی گرفتاری نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا جا رہا تھا۔ اسی دوران مشتعل مظاہرین نے اجتماعی طور پر زہریلا فنائل پی لیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔عینی شاہدین کے مطابق واقعے کے بعد موقع پر موجود لوگوں نے فوری طور پر تمام متاثرہ خواجہ سراؤں کو اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق تمام افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی اور اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق احتجاج اس وقت شروع ہوا جب دو افراد پر ایک خواجہ سرا کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام لگا، تاہم پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر بروقت کارروائی نہ ہونے پر خواجہ سراؤں نے انتہائی قدم اٹھایا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے اور ان کی گرفتاری کے بعد مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد بھارت کے مختلف شہروں میں خواجہ سرا کمیونٹی سراپا احتجاج ہے اور متاثرہ افراد کو انصاف دلانے کے لیے مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…