پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

کفیل کی شرط ختم!سعودی عرب میں مستقل رہائش حاصل کرنے کا نیا قانون نافذ

datetime 14  اکتوبر‬‮  2025 |

ریاض(این این آئی ) سعودی عرب نے اپنی پریمیم رہائش اسکیم کے لیے اکتوبر 2025 کا نیا اپڈیٹ جاری کر دیا ہے، جس میں فیس، فوائد اور درخواست دینے کے نئے طریقہ کار کی تفصیلات شامل ہیں۔یہ پروگرام غیر ملکی شہریوں کو سعودی عرب میں بغیر کفیل کے رہائش، کاروبار اور روزگار کی آزادی فراہم کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سعودی حکومت اس وقت دو اقسام کی پریمیم رہائش پیش کر رہی ہے۔پہلی پائیدار رہائش ہے جس کے لیے ایک مرتبہ SAR 800,000 (تقریبا 213,000 امریکی ڈالر)ادا کرنے ہوں گے، جو تاحیات رہائش فراہم کرے گی۔دوسری قابلِ تجدید رہائش (Renewable Residency) ہے، جس کے لیے سالانہ SAR 100,000 (تقریبا 26,700 امریکی ڈالر) فیس مقرر کی گئی ہے۔اس اسکیم کے تحت رہائش حاصل کرنے والوں کو متعدد سہولتیں دی جائیں گی جن میں شامل ہیں:سعودی عرب میں کفیل یا اسپانسر کی ضرورت نہیں۔

جائیداد کی خریداری (مکہ، مدینہ اور سرحدی علاقوں کے علاوہ)۔کاروبار یا ملازمت کرنے کی اجازت۔اہلیہ اور بچوں کی کفالت کی سہولت۔ملک میں آزادانہ آمد و رفت کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں۔بینکنگ، تعلیمی اور طبی سہولتوں تک رسائی۔بیرونِ ملک رقم منتقلی کی اجازت۔تاہم اس پروگرام کے تحت سعودی شہریت یا ووٹ کا حق نہیں دیا جائے گا۔درخواست دینے والوں کے لیے شرائط میں شامل ہیں:عمر کم از کم 21 سال ہو۔درست پاسپورٹ ہونا چاہیے۔کوئی مجرمانہ ریکارڈ نہ ہو۔طبی طور پر فٹ ہونا ضروری ہے۔

سعودی عرب میں قانونی طور پر داخلہ۔مستحکم آمدنی یا سرمایہ کی دستاویزات۔دلچسپی رکھنے والے امیدوار درج ذیل طریقے سے درخواست دے سکتے ہیں:سرکاری ویب سائٹ (pr.gov.sa) پر اکائونٹ بنائیں۔درخواست فارم پر کریں۔ضروری دستاویزات (پاسپورٹ، بینک اسٹیٹمنٹ، طبی رپورٹ وغیرہ) اپلوڈ کریں۔فیس ادا کریں اور تصدیق کا انتظار کریں۔فیصلہ عام طور پر 1 سے 3 ماہ کے اندر موصول ہوتا ہے۔سعودی حکومت کے مطابق یہ پروگرام ملک کی معیشت میں تنوع لانے، عالمی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے اور ہنرمند افراد کو مملکت میں موقع دینے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…