اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں اور بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” پر جاری بیان میں چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لن جیان نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ہی چین کے قریبی دوست اور ایک دوسرے کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ترجمان کے مطابق، دونوں ممالک کے مفاد میں یہی ہے کہ وہ باہمی تعلقات کو بہتر بنائیں، اقتصادی و سماجی ترقی کے لیے تعاون کو فروغ دیں اور دہشت گردی جیسے مشترکہ چیلنجز کے خلاف مل کر کام کریں۔
لن جیان نے زور دیا کہ چین امید کرتا ہے کہ اسلام آباد اور کابل وسیع تر علاقائی مفاد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کریں گے، اختلافات کو بات چیت اور سفارتی ذرائع سے حل کریں گے اور کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکیں گے تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بیجنگ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات میں بہتری کے لیے اپنا تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ ساتھ ہی دونوں ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ چین کے شہریوں اور چین کی جانب سے جاری منصوبوں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں۔
China is concerned about the recent clashes and tense relations between Pakistan and Afghanistan. The two nations are both China’s friends and each other’s neighbors. It is in the fundamental and long-term interest of both Pakistan and Afghanistan to seek good-neighborliness,… pic.twitter.com/SEfQpivFPx
— CHINA MFA Spokesperson 中国外交部发言人 (@MFA_China) October 13, 2025