جمعہ‬‮ ، 17 اکتوبر‬‮ 2025 

برطانیہ میں جراسک دور کی منفرد سمندری مخلوق دریافت

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی )برطانیہ کے ساحل پر پائے جانے والے ایک ڈھانچے کی شناخت ایکتھیوسورز کی ایک نئی نسل کے طور پر کی گئی ہے، یہ قدیم زمانے کا سمندر میں رینگنے والا جانور ہے جو کبھی سمندروں پر راج کرتا تھا۔ڈولفن کے سائز کی اس مخلوق کوسورڈ ڈریگن آف ڈورسیٹ کا نام دیا گیا ہے کیونکہ یہ ڈھانچہ برطانیہ کی ڈور سیٹ کاونٹی کے قریب سے دریافت ہوا تھا۔

مانچسٹر یونیورسٹی نے اس دریافت کے بارے میں کہا کہ یہ ڈھانچہ اپنی نوعیت کی واحد معروف مثال ہے اور ایکتھیوسورز کے ارتقائی فوسل ریکارڈ میں ایک اہم خلا کو پر کرنے میں مدد کرسکتا ہے۔سورڈ ڈریگن ابتدائی جوراسک دور کا ہے جو آج سے تقریبا 190 ملین سال پرانا تھا، یہ ڈھانچہ 2001 میں ڈورسیٹ کاونٹی میں گولڈن کیپ کے قریب دریافت ہوا تھا، لیکن اس کا تجزیہ ماہرین حیاتیات نے حال ہی میں مکمل کیا ہے۔اس ڈھانچے میں کھوپڑی، ایک بڑی آنکھ اور ایک لمبی تلوار جیسا منہ شامل ہے جسے جلد ہی کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے رائل اونٹاریو میوزیم میں نمائش کے لیے پیش کیا جانے والا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…