پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

غزہ امن معاہدہ: فلسطینی قیدیوں کے بدلے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا

datetime 13  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا د (نیوز ڈیسک) حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کر دیے، 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی شروع،غزہ امن معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ہے، جس کے تحت فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے 20 اسرائیلی یرغمالیوں کو آزاد کر دیا، جبکہ اسرائیل کی جیلوں سے 1700 سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی جاری ہے۔عرب میڈیا کے مطابق، حماس نے یرغمالیوں کو دو مرحلوں میں رہا کیا — پہلے مرحلے میں 7 اور دوسرے مرحلے میں 13 اسرائیلی قیدیوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا۔اسرائیلی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ حماس 28 یرغمالیوں کی لاشیں بھی آج ہی اسرائیل کے حوالے کرے گی، جبکہ فلسطینی قیدیوں کو بسوں کے ذریعے غزہ اور مغربی کنارے منتقل کیا جا رہا ہے۔

رہائی پانے والے قیدیوں کو بعد ازاں غزہ کے النصر اسپتال میں طبی معائنے کے لیے منتقل کیا جائے گا۔رپورٹس کے مطابق، معاہدے کے تحت 20 اسرائیلی یرغمالیوں کے بدلے تقریباً 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کی رہائی طے پائی ہے۔ حماس کے عسکری ونگ القصام بریگیڈ نے آزاد کیے جانے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست جاری کر دی ہے، جبکہ خان یونس میں رہائی کے مقام پر عوام کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے۔دوسری جانب، مصر کے شہر شرم الشیخ میں آج غزہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب منعقد ہو گی، جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف سمیت کئی عالمی رہنما شریک ہوں گے۔

قبل ازیں اطلاعات تھیں کہ معاہدے کے تحت اسرائیل 250 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جن میں عمر قید کے سزا یافتہ افراد بھی شامل ہیں، جبکہ جنگ کے دوران پکڑے گئے 1700 سے زائد ایسے فلسطینی قیدی — جن پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوا — انہیں بھی رہائی دی جا رہی ہے۔ ان میں تقریباً دو درجن بچے بھی شامل ہیں۔ادھر، امدادی سامان سے لدے ٹرکوں کا قافلہ غزہ میں داخل ہو چکا ہے۔ جن فلسطینیوں کو اسرائیلی حملوں کے دوران جنوبی علاقوں کی طرف بے دخل کیا گیا تھا، وہ اب شمالی غزہ واپس جا رہے ہیں، مگر شہر پہنچنے پر انہیں تباہی کے مناظر کا سامنا ہے کیونکہ غزہ کا بڑا حصہ ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو چکا ہے۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…