جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

برازیل کا غیر ملکی طلبہ کیلیے اسکالرشپ کا اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

ریوڈی جنیرو(این این آئی)برازیل نے تعلیمی سال 2026 کیلیے پی ای سی-پی جی (گریجویٹ طلبہ کیلیے ایکسچینج پروگرام)کے تحت درخواستیں طلب کر لیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کو اسکالرشپ دیتا ہے جو برازیل کے تسلیم شدہ اعلی تعلیمی اداروں (ایچ ای آئیز)میں پوسٹ گریجویٹ تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔پی ای سی-پی جی 2026 پروگرام کے تحت طلبہ مکمل ماسٹرز، مکمل ڈاکٹریٹ یا سینڈوچ ڈاکٹریٹ پروگراموں کیلیے درخواست دے سکتے ہیں۔یہ کورسز بین الاقوامی اسکالرز کو برازیل میں تعلیم حاصل کرنے اور مختلف شعبوں میں جدید تحقیق میں حصہ لینے کی اجازت دیں گے۔

درخواست کا شیڈول:دستیاب نشستوں کا اعلان 30 ستمبر 2025 کو کیا جائے گا،درخواستوں کے اندراج کی مدت یکم اکتوبر سے 30 دسمبر 2025 ہے،حتمی نتائج کا اعلان 30 اپریل 2026 کو کیا جائے گا،برازیل میں تعلیم کا آغاز اگست 2026 کو ہوگا،درخواست دہندگان کو کیپس الیکٹرانک پورٹل https://inscricao.capes.gov.br کے ذریعے رجسٹر اور درخواستیں جمع کروانی ہوں گی۔ اسکالرشپ سے متعلق سوالات کو ای میل ایڈریس [email protected] پر بھیجا جا سکتا ہے۔پروگرام کے بارے میں:پی ای سی-پی جی برازیل کی حکومت کا ایک طویل عرصے سے جاری اقدام ہے جس کا مقصد ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تعلیمی تعاون کو مضبوط کرنا ہے۔

یہ پروگرام ان غیر ملکی طلبہ کیلیے ہے جو برازیل کی یونیورسٹیوں میں ذاتی طور پر پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کرنا چاہتے ہیں تاکہ ثقافتی تبادلے اور تعلیمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔اس اقدام کے ذریعے برازیل عالمی تعلیمی شراکتوں کو بڑھانے اور مختلف ممالک سے طلبہ اور محققین کی نقل و حرکت کو فروغ دینے کی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…