ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

آزاد فلسطینی ریاست ہی امن کا واحد راستہ ہے، پیوٹن کا دوٹوک اعلان

datetime 10  اکتوبر‬‮  2025 |

ماسکو / دوشنبے(این این آئی) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ بندی اور امن منصوبے کی بھرپور حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین میں ایک آزاد ریاست کا قیام خطے میں پائیدار امن کے لیے ضروری ہے۔دوشنبے میں منعقدہ روس-وسطی ایشیا سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جو تجاویز پیش کی ہیں، روس نے انہیں فوری طور پر حمایت دی ہے۔

ہمیں امید ہے کہ یہ امن منصوبہ عملی جامہ پہن لے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ عرب اور اسلامی دنیا میں بھی مثبت انداز میں قبول کیا گیا ہے، اور اس پر عمل درآمد خطے میں دیرپا استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔پیوٹن نے واضح کیا کہ روس ہمیشہ سے مشرقِ وسطی کے مسائل کے سیاسی اور سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے اور ماسکو ہر اس کوشش کی حمایت کرے گا جو خون ریزی کے خاتمے اور امن کے قیام کے لیے ہو۔انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطی میں طویل مدتی استحکام کے لیے سب سے ضروری شرط ایک آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 29 ستمبر کو غزہ کے لیے 20 نکاتی جنگ بندی منصوبہ پیش کیا تھا، جس کے تحت اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے تقریبا 2 ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا جائے گا، مستقل جنگ بندی ہوگی اور اسرائیلی فوج مرحلہ وار غزہ سے انخلا کرے گی۔منصوبے کے دوسرے مرحلے میں غزہ میں نئی حکومتی ساخت قائم کرنے، حماس کو غیر مسلح کرنے، عرب و اسلامی ممالک کی مشترکہ سیکیورٹی فورس بنانے، اور غزہ کی تعمیر نو کے لیے مالی امداد فراہم کرنے کی تجاویز شامل ہیں۔عرب و اسلامی ممالک نے مجموعی طور پر اس منصوبے کا خیرمقدم کیا ہے، تاہم کچھ رہنماں کا کہنا ہے کہ اس کے کئی پہلوں پر مزید گفتگو اور مذاکرات کی ضرورت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…