منگل‬‮ ، 07 اکتوبر‬‮ 2025 

بھارت میں وکیل نے دوران سماعت چیف جسٹس پر جوتا پھینک دیا

datetime 6  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی) بھارت کی سپریم کورٹ میں اس وقت ایک غیر معمولی واقعہ پیش آیا جب پیر کی صبح سماعت کے دوران ایک ہندو انہتاپسند وکیل نے چیف جسٹس آف انڈیا بی آر گوائی پر جوتا پھینکا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ 11بج کر 35منٹ پر کمرہ عدالت نمبر 1میں پیش آیا جب چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ ایک مقدمے کی سماعت کر رہا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ وکیل نے جس کی شناخت راکیش کشور کے طور پر کی گئی، اچانک اپنے جوتے اتارے اور چیف جسٹس کی طرف پھینک دیے۔

ہنگامہ آرائی کے باوجودچیف جسٹس گوائی پرسکون رہے اور وکلا ء پر زور دیا کہ وہ اپنے دلائل جاری رکھیں۔ انہوں نے کہاکہ اس سے پریشان نہ ہوں۔ ہم پریشان نہیں ہیں، یہ چیزیں مجھ پر اثر انداز نہیں ہوتیں۔پولیس نے بعد میں اس بات کی تصدیق کی کہ ملزم وکیل کو جو میور وہار کا رہائشی ہے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا رجسٹرڈ ممبر ہے، سپریم کورٹ کے سیکورٹی یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عین شاہدین نے بتایا کہ جب مذکورہ وکیل کو کمرہ عدالت سے باہر لے جایا جارہا تھا تو اس نے چیخ کر کہاکہ ”ہم سناتن(ہندو دھرم) کی توہین برداشت نہیں کریں گے”۔ملزم کے پس منظر کے بارے میں مزید تفتیش جاری ہے۔اس غیر معمولی واقعے سے بھارت کے پیشہ ورانہ اور سیاسی حلقوں میں بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور بنیاد پرستی کی عکاسی ہوتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ ادارہ جاتی احترام کے فقدان اور عدلیہ میں انتہا پسندانہ جذبات کے عروج کو ظاہر کرتا ہے۔ مبصرین کاکہنا کہ اس طرح کے واقعات سے بھارتی معاشرے میں بڑھتی ہوئی تقسیم اور انتشارکی نشاندہی ہوتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سعودی پاکستان معاہدہ


اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…