پیر‬‮ ، 08 دسمبر‬‮ 2025 

برطانیہ؛ کمسن بچیوں سے اجتماعی زیادتی گینگ کے پاکستانی سرغنہ کو 35 سال قید

datetime 4  اکتوبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) برطانیہ میں معروف “گرومنگ گینگ” کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے عدالت نے پاکستانی نژاد 65 سالہ محمد زاہد کو 35 سال قید کی سزا سنا دی۔ وہ اس گینگ کا سرغنہ قرار پایا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق، مقدمے میں ملوث دو متاثرہ لڑکیوں کی شناخت خفیہ رکھی گئی، جنہیں عدالت میں “اے” اور “بی” کے ناموں سے پکارا گیا۔ یہ دونوں اب 30 سال کی خواتین ہیں اور تقریباً 20 سال قبل پیش آنے والے واقعات کے خلاف انصاف کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔

طویل عدالتی کارروائی کے بعد عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان نے 2001 سے 2006 کے دوران مغربی انگلینڈ میں دو کمسن لڑکیوں کو جنسی استحصال، زیادتی اور دیگر سنگین جرائم کا نشانہ بنایا۔

استغاثہ کے مطابق، گینگ نے لڑکیوں کو پہلے تحائف، پیسے اور کھانے پینے کی اشیا دے کر اپنے جال میں پھنسایا۔ پھر انہیں نشہ آور اشیا کی لت لگا دی گئی تاکہ وہ ان کے قبضے میں رہیں۔

بعد ازاں ملزمان نے نہ صرف خود ان کے ساتھ بار بار زیادتی کی بلکہ انہیں دیگر ٹیکسی ڈرائیورز اور مردوں کے ساتھ تعلقات پر مجبور کیا۔ متاثرہ لڑکیاں عدالت میں یہ بھی نہ بتا سکیں کہ ان پر کتنی بار زیادتی کی گئی — ان کے مطابق پانچ برسوں میں درجنوں مردوں نے سینکڑوں مرتبہ جنسی زیادتی کی۔

ان لڑکیوں کے ساتھ ظلم کے یہ واقعات کاروں، خالی گوداموں، فلیٹس اور دیگر گندے، تنہائی والے مقامات پر پیش آئے۔

عدالت نے دیگر ملزمان کو بھی مختلف مدت کی سزائیں سنائیں، جن میں شامل ہیں:

  • قیصر بشیر (50 سالہ) – 29 سال قید
  • مشتاق احمد (67 سالہ) – 27 سال قید
  • محمد شہزاد (44 سالہ) – 26 سال قید
  • نعیم اکرم (49 سالہ) – 26 سال قید
  • نثار حسین (41 سالہ) – 19 سال قید
  • روہیز خان (39 سالہ) – 12 سال قید

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ یہ کیس برطانیہ میں بچوں کے ساتھ جنسی استحصال کے بدترین واقعات میں شمار کیا جائے گا، جس نے معاشرے کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات


میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…