جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

امریکا میں شٹ ڈاؤن سے ہلچل، ناسا بند، لاکھوں ملازمین کو چھٹیوں پر بھیج دیا گیا

datetime 2  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ۰نیوز ڈیسک) امریکا میں اخراجات کا بل منظور نہ ہونے کے باعث حکومت بندش کا شکار ہو گئی اور متعدد وفاقی ادارے کام روکنے پر مجبور ہو گئے۔ خلائی ادارہ ناسا بھی متاثرہ محکموں میں شامل ہے۔ناسا نے اپنی سرکاری ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ فنڈز معطل ہونے کے بعد ادارے کی بیشتر سرگرمیاں بند کر دی گئی ہیں، جبکہ 15 ہزار سے زائد ملازمین کو عارضی طور پر فارغ کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ صرف وہ عملہ کام جاری رکھے گا جو ایسے مشنز پر مامور ہے جہاں تعطل کی صورت میں خلا بازوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے یا ایسے حساس آپریشن متاثر ہوں گے جن کی حفاظت لازمی ہے۔رپورٹس کے مطابق وفاقی سطح پر تقریباً ساڑھے سات لاکھ ملازمین کو جبری چھٹیاں دی گئی ہیں۔

اسی طرح کانگریس کی لائبریری اور کیپٹل ہل بھی عام عوام کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔اس شٹ ڈاؤن کے باعث فضائی سفر متاثر ہوگا، سائنسی تحقیق رک جائے گی اور امریکی فوجی اہلکاروں کو تنخواہیں نہیں مل سکیں گی۔ عوامی سہولیات سے متعلق بیشتر سرگرمیاں بھی معطل ہو گئی ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر مالی بحران جلد حل نہ ہوا تو بڑے پیمانے پر ملازمین کو فارغ کرنا پڑ سکتا ہے۔ نائب صدر جے ڈی وینس نے ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ انہیں یہ نہیں معلوم کہ شٹ ڈاؤن کب تک جاری رہے گا۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیویٹ نے بھی متنبہ کیا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو آئندہ دو روز میں وفاقی ملازمین اپنی ملازمتیں کھو سکتے ہیں۔

یہ بحران اس وقت شروع ہوا جب سینیٹ نے عارضی فنڈنگ بل کو مسترد کر دیا۔ ڈیموکریٹس اور ریپبلکن ایک دوسرے پر اس تعطل کی ذمہ داری ڈال رہے ہیں۔حکومت نے اعلان کیا ہے کہ فنڈنگ بل پر آج دوبارہ سینیٹ میں ووٹنگ کرائی جائے گی۔ واضح رہے کہ سینیٹ میں ریپبلکنز کو اکثریت حاصل ہے لیکن 100 رکنی ایوان میں بل کی منظوری کے لیے 60 ووٹ درکار ہیں۔ ریپبلکنز کے پاس فی الحال 53 نشستیں ہیں، اس لیے بل کی منظوری کے لیے انہیں ڈیموکریٹس کی حمایت ضروری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…