اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کی ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر اس وقت توجہ کا مرکز بن گئی جب انہوں نے اپنے چاہنے والوں سے اپیل کی کہ وہ چندہ دیں تاکہ وہ نیا آئی فون 17 پرو میکس خرید سکیں۔اتر پردیش کی رہائشی مہی سنگھ، جو خود کو “لکھیم پور کی بیوٹی کوئین” قرار دیتی ہیں، نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے فالوورز سے کہا کہ وہ ایک یا دو روپے بطور تعاون بھیجیں۔ ان کا مقصد کسی سماجی فلاحی کام کے بجائے ایپل کا مہنگا اسمارٹ فون خریدنا تھا جس کی قیمت بھارت میں تقریباً ایک لاکھ 49 ہزار روپے ہے۔
مہی سنگھ کے مطابق ان کے والد پہلے ہی انہیں آئی فون 16 تحفے میں دے چکے ہیں، مگر جب نیا پرو ماڈل لانچ ہوا تو وہ اسے خریدنا چاہتی تھیں۔ والد کے انکار کے بعد انہوں نے سالگرہ کے موقع پر (21 اکتوبر کو) نیا فون لینے کے لیے فالوورز سے مدد مانگ لی۔انفلوئنسر نے مزید کہا کہ اگر ان کے فالورز تھوڑے تھوڑے پیسے جیسے ایک، دو یا تین روپے بھی بھیج دیں تو وہ اپنا پسندیدہ فون خرید سکیں گی، اور اس کے لیے وہ سب کی شکر گزار رہیں گی۔
लखीमपुर की ब्यूटी क्वीन माही सिंह एक एक,दो दो रुपये मांग रही है 17 प्रो मैक्स फोन लेने के लिए….. pic.twitter.com/YvpoJymsH9
— Sajid Ali (@Sajid7642) September 25, 2025