جمعرات‬‮ ، 02 اکتوبر‬‮ 2025 

فلپائن میں 6.9 شدت کے زلزلے نے تباہی مچادی’ عمارتیں زمین بوس

datetime 1  اکتوبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)فلپائن کے وسطی ساحلی حصے کو شدید زلزلے نے ہلا کر رکھ دیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.9 ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 60 افراد جاں بحق اور تقریباً 150 زخمی ہوئے۔امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ جھٹکے مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز شہر بوگو کے شمال مشرق میں تقریباً 17 کلومیٹر دور جبکہ گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کے بعد متعدد آفٹر شاکس بھی ریکارڈ ہوئے جس کے باعث شہری گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے۔

عینی شاہدین کے مطابق زلزلے سے کئی عمارتیں زمیں بوس ہو گئیں۔ ایک اسپورٹس کمپلیکس میں جاری باسکٹ بال میچ کے دوران عمارت گرنے سے متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔ متاثرہ علاقوں میں چرچز، پلوں اور سڑکوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔سیبو صوبے میں حکام نے ہنگامی صورتحال نافذ کر دی ہے اور آج کے لیے تمام اسکولز اور سرکاری دفاتر بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں ملبہ ہٹانے کے کام میں مصروف ہیں اور بھاری مشینری دیگر علاقوں سے متاثرہ مقامات پر روانہ کی جا رہی ہے۔ڈیزاسٹر مینجمنٹ حکام کے مطابق کچھ حصوں میں بجلی اور ٹیلی کمیونیکیشن سسٹم متاثر ہوا ہے جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات درپیش ہیں۔ متاثرین کے لیے ادویات، پینے کا پانی اور بنیادی اشیائے ضرورت بھی بھیجی جا رہی ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…