بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

لندن میں مہاتما گاندھی کے مجسمے پر مودی اور بھارت مخالف نعرے لکھ دیے گئے

datetime 30  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )ٹیویسٹاک اسکوائر میں قائم مہاتما گاندھی کے مجسمے کو نامعلوم افراد نے مودی اور بھارت مخالف تحریروں سے مسخ کر دیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 2 اکتوبر سے چند دن قبل سامنے آیا، جب گاندھی کی 156 ویں سالگرہ اور اقوامِ متحدہ کے “یومِ عدم تشدد” کی تقریبات منائی جانی تھیں۔بھارتی ہائی کمیشن نے اس توڑ پھوڑ کی مذمت کرتے ہوئے فوری ایکشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ یہ عمل شرمناک ہے اور عدم تشدد کے نظریے پر حملہ تصور ہوتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر میں دیکھا گیا کہ مجسمے کے چبوترے پر کالے رنگ سے “دہشتگرد” لکھا گیا جبکہ ساتھ ہی “مودی”، “گاندھی” اور “ہندوستانی” کے الفاظ بھی درج تھے۔

میٹرو پولیٹن پولیس نے تصدیق کی ہے کہ معاملے کو “نسلی تعصب پر مبنی جرم” کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، تاہم تاحال کسی شخص کو حراست میں نہیں لیا گیا۔رپورٹس کے مطابق یہ پہلا موقع نہیں کہ گاندھی کے مجسمے کو نشانہ بنایا گیا ہو۔ جون 2014 میں ایک مجسمے پر اسپرے سے “’84 کو کبھی نہ بھولو” اور “ہمیں انصاف چاہیے” کے نعرے لکھے گئے تھے، جو بھارت میں 1984 کے گولڈن ٹیمپل حملے کی یاد دہانی تھی۔اسی طرح اکتوبر 2019 میں مانچسٹر یونیورسٹی کے طلبہ نے احتجاجی مہم شروع کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ گاندھی کے “سیاہ فام مخالف بیانات” ریکارڈ پر موجود ہیں، لہٰذا ان کے مجسمے نصب نہیں کیے جانے چاہئیں۔



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…