پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

چین کے سابق وزیر زراعت کو رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت

datetime 29  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین کے سابق وزیر برائے زراعت و دیہی امور تانگ رین جیان کو اتوار کو جیلن صوبے کی ایک عدالت نے رشوت ستانی کے الزام میں سزائے موت سنادی، تاہم سزا پر عملدرآمد 2 سال کے لیے معطل کر دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تانگ رین جیان نے 2007 سے 2024 کے دوران مختلف عہدوں پر فائز رہتے ہوئے نقدی اور جائیداد سمیت 26کروڑ 80 لاکھ یوآن (تقریباً 3 کروڑ 76 لاکھ ملین ڈالر) کی رشوت وصول کی، عدالت نے قرار دیا کہ انہوں نے اپنے جرائم کا اعتراف کر لیا تھا۔

چینی کمیونسٹ پارٹی نے نومبر 2024 میں تانگ رین جیان کو پارٹی سے نکال دیا تھا،6 ماہ بعد انسدادِ بدعنوانی کمیشن نے ان کے خلاف تحقیقات شروع کیں اور انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا۔یہ تیز رفتار کارروائی غیر معمولی قرار دی گئی ہے، جو وزیرِ دفاع لی شانگ فو اور ان کے پیش رو وی فینگہے کے خلاف ہونے والی تحقیقات کی طرز پر ہے۔صدر شی جن پنگ نے 2020 میں چین کے داخلی سیکیورٹی اداروں میں بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا تھا تاکہ پولیس، استغاثہ اور عدلیہ کی مکمل وفاداری اور شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔تانگ رین جیان 2017 سے 2020 تک مغربی صوبے گانسو کے گورنر رہے، اس کے بعد وہ وزیرِ زراعت و دیہی امور کے منصب پر فائز ہوئے۔صدر شی جن پنگ نے رواں سال جنوری میں کہا تھا کہ بدعنوانی کمیونسٹ پارٹی کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور یہ اب بھی بڑھ رہی ہے۔



کالم



مئی 2025ء


بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…