پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

پاک امریکا سربراہ ملاقات؛ ٹرمپ کا انگوٹھا دکھا کر بات چیت کامیاب رہنے کا عندیہ

datetime 27  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں ہونے والی پاک–امریکا سربراہ ملاقات اختتام پذیر ہوگئی، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نیویارک روانہ ہوگئے جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔تقریباً ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہنے والی اس ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بھی شریک تھے، جنہوں نے سیکیورٹی اور دفاعی امور پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی موجود تھے۔گفتگو خوشگوار ماحول میں ہوئی اور اس دوران پاک–امریکا تعلقات، خطے کی صورتِ حال اور عالمی معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کو وائٹ ہاؤس کا ماڈل بطور تحفہ پیش کیا گیا، تاہم اس نشست میں ہونے والی تفصیلی گفتگو میڈیا کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی۔

یہ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ٹرمپ کے درمیان پہلا باضابطہ دوطرفہ رابطہ تھا، جو سابق وزیراعظم عمران خان کی جولائی 2019 میں ٹرمپ سے ملاقات کے چھ سال بعد ممکن ہوا۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے انگوٹھا بلند کرکے اشارہ دیا کہ بات چیت کامیاب رہی، جبکہ تینوں رہنماؤں نے مسکراہٹوں کا تبادلہ بھی کیا۔ملاقات سے قبل صدر ٹرمپ نے وزیراعظم پاکستان اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو “بہترین دوست” قرار دیا اور کہا کہ دونوں شخصیات ان کے لیے نہایت قابلِ احترام ہیں۔اس سے پہلے وزیراعظم شہباز شریف اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ واشنگٹن پہنچے، جہاں اینڈریوز ایئر بیس پر ان کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔

اس موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے تھے اور وزیراعظم کا قافلہ سخت حفاظتی حصار میں ایئربیس سے روانہ ہوا۔نیویارک میں قیام کے دوران وزیراعظم نے بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس سے ملاقات کی، جس میں باہمی اعتماد اور علاقائی ترقی پر مبنی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے تجارت، علاقائی تعاون اور عوامی روابط کو بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔اسی دوران وزیراعظم سے مائیکروسافٹ کے بانی اور بل گیٹس فاؤنڈیشن کے چیئرمین بل گیٹس نے بھی ملاقات کی۔ اس ملاقات میں پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی، صحت کے شعبے میں بہتری، غذائی معیار، قوت مدافعت میں اضافہ، معاشی شمولیت اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے اور دیگر شعبوں میں تعاون پر بل گیٹس فاؤنڈیشن کا شکریہ ادا کیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…