پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

بیٹی کی لاش کو 20 سال تک ڈیپ فریزر میں رکھنے والی خاتون گرفتار

datetime 27  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جاپان میں پولیس نے ایک 75 سالہ معمر خاتون کو اس وقت حراست میں لیا جب اس نے اعتراف کیا کہ وہ اپنی بیٹی کی لاش تقریباً دو دہائیوں سے ڈیپ فریزر میں رکھے ہوئے تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمال مشرقی ٹوکیو کے علاقے ایباراکی میں خاتون کے گھر سے ایک بالغ عورت کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار خاتون کی شناخت کیکو موری کے نام سے ہوئی ہے جس نے دعویٰ کیا کہ فریزر سے ملنے والی لاش اس کی بیٹی ماکیکو کی ہے، جس کی پیدائش 1975 میں ہوئی تھی۔ اگر وہ زندہ ہوتی تو اس وقت اس کی عمر 49 سے 50 برس کے درمیان ہوتی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش گلنے کے مراحل میں تھی اور موت کی اصل وجہ جاننے کے لیے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔ اطلاعات کے مطابق موری خود ایک رشتہ دار کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچی اور بتایا کہ اس کے گھر میں بیٹی کی لاش فریزر میں موجود ہے۔ جب تفتیش کار گھر گئے تو لاش کو فریزر میں الٹی حالت میں گھٹنوں کے بل جھکا ہوا پایا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ موری نے لاش سے پھیلتی بدبو کی وجہ سے ایک فریزر خریدا اور ماکیکو کی باقیات اس میں محفوظ کر دیں۔ پولیس نے خاتون کو لاش چھپانے اور ٹھکانے لگانے کے الزام میں گرفتار کر لیا ہے۔

اہلکاروں کے مطابق موری کے کئی بچے ہیں لیکن یہ واضح نہیں کہ انہوں نے ماکیکو کی گمشدگی پر کیا ردعمل دیا۔ مزید یہ کہ حالیہ دنوں میں موری کے شوہر کے انتقال کے بعد وہ تنہا زندگی گزار رہی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…