اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

اماراتی محقق کے چار بیویوں اور 100 بچوں کے انکشاف نے سب کو حیران کر دیا

datetime 24  ستمبر‬‮  2025 |

ابوظہبی (این این آئی)متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کے ایک محقق کی جانب سے 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے ہونے کا انکشاف سن کر سب حیران ہوگئے۔خلیجی میڈیا کے مطابق محقق سعید مصباح الکتبی نے ایک ادبی فیسٹیول میں خطاب کے دوران اپنی نجی زندگی سے متعلق بات کی اور اس دوران انہوں نے اپنی 4 بیویوں اور 100 سے زائد بچوں کے بارے میں بتایا۔اس موقع پر جب سعید مصباح الکتبی نے اپنے خاندان کے بارے میں بتایا تو ان کی بات سن کر حاضرین حیران رہ گئے۔

اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مقصد اپنے بچوں میں السنع یعنی اماراتی اقدار اور آداب سکھانا ہے۔سعید مصباح الکتبی نے کہا کہ میں اس بات کو یقینی بناتا رہتا ہوں کہ میرے بچے احترام، خاندانی ذمہ داری اور ہمارے آبا اجداد کی روایات سیکھیں۔ان کے فیسٹیول میں خطاب کرنے کی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جسے بہت زیادہ شیئر بھی کیا جارہا ہے۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…