پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

چین کا جدید J-35 طیارہ ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑان بھرنے والا دنیا کا دوسرا اسٹیلتھ طیارہ بن گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) چین کے تیسرے ائیرکرافٹ کیریئر “فوجیان” نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال میں ایک اور سنگ میل عبور کرتے ہوئے اپنے الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ سسٹم کے ذریعے مختلف اقسام کے فکسڈ وِنگ طیاروں کی کامیاب پروازیں مکمل کر لیں۔چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کے مطابق چینی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ جے-15 ٹی، پانچویں جنریشن کا جے-35 اسٹیلتھ جیٹ، اور کے جے-600 ارلی وارننگ و کنٹرول طیارے نے ’فوجیان‘ سے کامیاب لانچ اور لینڈنگ کے تجربات کیے۔یہ پہلا موقع تھا جب جے-35 اسٹیلتھ فائٹر کسی ائیرکرافٹ کیریئر سے اڑا، جو چین کی بحری فضائیہ کے لیے ایک بڑی پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ تجربات مستقبل میں چینی بحریہ کی صلاحیتوں کو کئی گنا بڑھا دیں گے۔

رپورٹ کے مطابق ان کامیاب تجربات سے واضح ہوتا ہے کہ ’فوجیان‘ اب الیکٹرو میگنیٹک لانچ اور ریکوری ٹیکنالوجی سے مکمل طور پر لیس ہو چکا ہے۔ اگرچہ یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ تجربات کس تاریخ کو ہوئے، تاہم یہ ضرور سامنے آیا کہ جے-35 نے یہ ٹرائلز 3 ستمبر کو بیجنگ میں منعقدہ پریڈ سے قبل مکمل کیے تھے۔سرکاری طور پر جاری فوٹیج میں دیکھا گیا کہ جے-35 نے فوجیان کے وسیع فلائٹ ڈیک سے کیٹاپلٹ کے ذریعے اڑان بھری۔خیال رہے کہ ’فوجیان‘ چین کا پہلا ائیرکرافٹ کیریئر ہے جو مکمل طور پر ملک میں ڈیزائن اور تیار کیا گیا ہے۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا روایتی ایندھن پر چلنے والا جنگی جہاز ہے اور اس میں تین جدید الیکٹرو میگنیٹک کیٹاپلٹ نصب ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ ٹیکنالوجی پرانے اسکِی جمپ سسٹم کے مقابلے میں زیادہ مؤثر ہے۔ اس کی بدولت بھاری طیارے بھی مکمل ہتھیاروں کے ساتھ اڑان بھر سکتے ہیں اور بڑے ارلی وارننگ طیارے باآسانی کیریئر سے آپریٹ کیے جا سکتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا (سوم)


مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…