اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

افغان کمسن لڑکا طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی پہنچ گیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) افغانستان سے تعلق رکھنے والا 13 سالہ لڑکا ایک حیران کن انداز میں بھارت کے دارالحکومت دہلی پہنچ گیا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ شمالی افغانستان کے شہر قندوز کا رہائشی ہے۔ ایئرپورٹ عملے نے بچے کو پکڑ کر سینٹرل انڈسٹریل سیکیورٹی فورس (سی آئی ایس ایف) کے حوالے کیا، جہاں سے اُسے مزید پوچھ گچھ کے لیے ٹرمینل تھری منتقل کیا گیا۔ٹائمز آف انڈیا کے مطابق یہ واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا جب کم عمر لڑکا ایک مسافر طیارے کے لینڈنگ گیئر میں چھپ کر دہلی آ پہنچا، جس پر بھارتی حکام سخت پریشان ہوگئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ وہ کابل ایئرپورٹ کے ممنوعہ حصے میں داخل ہونے میں کامیاب ہوا اور افغان ایئرلائن KAM کی پرواز RQ-4401 کے عقبی لینڈنگ گیئر کمپارٹمنٹ میں جا چھپا۔ یہ پرواز تقریباً دو گھنٹے کے سفر کے بعد صبح 11 بجے دہلی اتری۔ڈان نیوز کے مطابق لینڈنگ کے فوراً بعد جہاز کے عملے نے بچے کو ایئرکرافٹ کے قریب آوارہ پھرتے دیکھا اور فوراً ایئرپورٹ سیکیورٹی کو اطلاع دی۔ پوچھ گچھ میں لڑکے نے بتایا کہ اس نے یہ قدم محض تجسس کے باعث اٹھایا تھا اور اسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ ایسا کرنا جان لیوا بھی ثابت ہوسکتا ہے۔ واضح رہے کہ لینڈنگ گیئر کا یہ حصہ عام طور پر آکسیجن کی کمی اور شدید سردی کے باعث خطرناک سمجھا جاتا ہے، خاص طور پر بلندی پر۔بعد میں حکام نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اُسی ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے بچے کو واپس افغانستان روانہ کردیا، جو اتوار کی دوپہر 12 بج کر 30 منٹ پر دہلی سے اڑی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…