اتوار‬‮ ، 21 جون‬‮ 2026 

برطانیہ،کینیڈا ، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو ریاست تسلیم کرلیا

datetime 23  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال کے بعد اب فرانس نے بھی فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرلیا ہے۔اقوام متحدہ کی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اعلان کیا کہ فرانس فلسطین کو ریاست تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے غزہ میں جاری جنگ کو غیرمنصفانہ اور ناقابل قبول قرار دیا۔صدر میکرون کا کہنا تھا کہ “مزید انتظار ممکن نہیں، وقت آ گیا ہے کہ یہ جنگ ختم ہو اور حماس کی قید میں موجود باقی 48 مغویوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔” اپنی تقریر کے دوران انہوں نے ان ممالک کا بھی حوالہ دیا جنہوں نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا، جن میں اندورا، آسٹریلیا، بیلجیم، لکسمبرگ، مالٹا، مراکش، برطانیہ، کینیڈا اور سان مارینو شامل ہیں۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ ان ممالک نے جولائی میں ہماری اپیل پر مثبت ردعمل دیا اور امن کے لیے درست اور ذمہ دارانہ فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دینے سے اسرائیلی عوام کے حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔انہوں نے عالمی برادری کو خبردار کیا کہ دنیا امن کے ایک نادر موقع کے قریب ہے، لیکن اگر اس موقع کو ضائع کیا گیا تو یہ ہمیشہ کے لیے ہاتھ سے نکل جائے گا۔صدر میکرون نے دو ریاستی حل کی بھرپور وکالت کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب اسرائیل اور فلسطین بطور دو آزاد ریاستیں ایک ساتھ رہیں۔خیال رہے کہ حالیہ دنوں میں برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور پرتگال بھی فلسطین کو آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں۔



کالم



محمد بوٹا انجم


محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…