ہفتہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2026 

مودی حکومت پر امریکہ کا اعتماد ختم ہوگیا،چینی اخبارکاانکشاف

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

بیجنگ(این این آئی)چائنہ ڈیلی کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مودی حکومت کی خارجہ پالیسی میں دوغلا پن، توازن کے فقدان اور غیر مستقل مزاجی امریکہ اور بھارت کے تعلقات میں دراڑ کا باعث بن رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق امریکہ اور بھارت کے تعلقات اب نشیب و فراز کا شکار ہیں۔ قلیل مدت میں تعلقات میں وقتی بہتری آ سکتی ہے لیکن طویل مدت میں باہمی اعتماد متزلزل ہو چکا ہے۔ تجزیے کے مطابق دونوں ممالک کا دو طرفہ تعاون محض سطحی حد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

چائنہ ڈیلی نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ دیرینہ اسٹریٹجک وابستگی بھی واشنگٹن اور نئی دہلی کے تعلقات کی مضبوطی میں رکاوٹ ہے۔ بھارت ایک طرف امریکہ سے قریبی تعلقات کا دعوی کرتا ہے جبکہ دوسری جانب روس سے اسلحہ اور تیل کی درآمدات جاری رکھے ہوئے ہے، جو امریکی پالیسی کے خلاف ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین کے ساتھ جاری سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت کھل کر مقف اختیار کرنے سے گریز کرتا ہے، حتی کہ کواڈ اتحاد میں بھی اس کا رویہ محتاط رہا ہے۔ یہ طرزِ عمل امریکہ میں مایوسی کا باعث بنا ہے۔اخبار کے مطابق بھارت کی خارجہ پالیسی صرف اپنے محدود قومی مفاد تک محدود ہے اور اگر مودی حکومت نے اپنی حکمتِ عملی پر نظرثانی نہ کی تو امریکہ کے ساتھ قریبی تعلقات طویل مدت میں برقرار رکھنا مشکل ہو جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…