جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

امریکی کمپنیوں کا ابتدائی مرحلے میں پاکستان میں 50کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

datetime 9  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران امریکی کمپنیوں کے وفد نے ابتدائی طور پر پاکستان میں 50 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعظم آفس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ امریکی کمپنی طویل المدتی شراکت داری کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خواہاں ہے۔

امریکی وفد کا یہ دورہ اور معاہدے، غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت ہیں۔ ملاقات کے دوران امریکی کمپنیوں نے کان کنی اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دلچسپی ظاہر کی۔مزید برآں، امریکی وفد کو پاکستان میں تانبے، سونے اور دیگر معدنی وسائل کے ذخائر کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر معدنیات اور لاجسٹکس شعبوں میں تعاون کے لیے دو اہم مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط کیے گئے۔این ایل سی اور ایک امریکی کمپنی کے درمیان لاجسٹکس و تعمیرات سے متعلق معاہدہ طے پایا جبکہ ایف ڈبلیو اور ایک اور امریکی کمپنی کے درمیان اہم معدنیات (کریٹیکل منرلز) پر تاریخی معاہدہ کیا گیا۔اعلامیہ کے مطابق پاکستان سے اینٹیمونی، تانبا، سونا اور ٹنگسٹن برآمد کیے جائیں گے، جبکہ امریکی کمپنی پاکستان میں جدید پولی میٹلک ریفائنری بھی قائم کرے گی۔ اس سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ٹیکنالوجی کی منتقلی ممکن ہوگی اور پائیدار ترقی کو فروغ ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…