جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا،ڈونلڈ ٹرمپ

datetime 6  ستمبر‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے بھارت اور روس اب چین کے قریب ہو چکے ہیں، اور انہوں نے ان تینوں ممالک کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، چین میں چینی صدر، روسی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے بعد امریکی صدر کی جانب سے یہ ردعمل سامنے آیا۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں ٹرمپ نے کہا، “لگتا ہے بھارت اور روس گہرے اور تاریک ترین چین کے ہو گئے ہیں، خدا کرے ان کا مستقبل طویل اور مستحکم ہو۔”یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس کے بعد چین کی قیادت میں ایک نئے عالمی نظام کے قیام کی چہ مگوئیاں ہو رہی ہیں۔

ادھر امریکی صدر نے بھارت کے ساتھ تجارتی تعلقات پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے واضح کیا کہ بھارت پر عائد 50 فیصد ٹیرف میں کسی نرمی کا ارادہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت طویل عرصے سے امریکا کے ساتھ یکطرفہ تجارتی پالیسی پر عمل کرتا رہا، جس کے باعث امریکی صنعت متاثر ہوئی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ امریکی موٹرسائیکل ساز کمپنی ہارلے ڈیوڈسن بھارت میں اپنی مصنوعات فروخت نہیں کر پا رہی تھی کیونکہ وہاں 200 فیصد ٹیرف عائد تھا، جس کے بعد کمپنی کو ٹیکس سے بچنے کے لیے بھارت میں اپنا پلانٹ لگانا پڑا۔ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ امریکی پالیسیوں کی بدولت دنیا بھر کی کمپنیاں امریکا میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں، جن میں چین، میکسیکو اور کینیڈا کی کار ساز کمپنیاں بھی شامل ہیں، جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے اور معیشت مضبوط ہوگی۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کی جانب سے حالیہ ٹیرف ختم کرنے کی پیشکش کو مسترد کر دیا گیا ہے کیونکہ یہ قدم اب بہت تاخیر سے اٹھایا جا رہا ہے، جبکہ یہ اقدام برسوں پہلے ہونا چاہیے تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…