پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

برطانیہ میں ویزا مدت سے زائد قیام کرنیوالے طلبہ کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ

datetime 3  ستمبر‬‮  2025 |

لندن(این این آئی)برطانوی حکومت نے سیاسی پناہ گزینوں کے بعد ویزے کی مقررہ مدت سے زائد قیام کرنے والے طلبہ کے خلاف مہم کا آغاز کردیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق حکومت نے غیر ملکی طلبہ کو خبردار کیا ہیکہ ویزہ کی مدت ختم ہونیکے بعد قیام کی صورت میں انہیں ملک سے نکال دیا جائیگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانیہ کے ہوم آفس نے اس حوالے سے ہزاروں بین الاقوامی طلبہ کو ای میلز اور ٹیکسٹ میسجز کے ذریعے متنبہ کردیا۔اس اقدام کو حکومت نے بین الاقوامی طلبہ میں ویزہ مدت ختم ہونے کے بعد پناہ کی درخواستوں میں تشویشناک اضافے کا ردعمل قرار دیا ہے۔

ہوم سیکرٹری یویٹ کوپر نے کہا کہ ان کے پاس کچھ ایسے طلبہ کی جانب سے بھی پناہ کی درخواستیں موصول ہوئیں جن کے ملک میں کوئی صورتحال تبدیل نہیں ہوئی۔برطانوی میڈیا نے رپورٹ میں بتایا کہ ایک سال کے دوران حکومت کو موصول ہونے والی درخواستوں میں تقریبا 14 ہزار 800 پناہ کی درخواستیں ان افراد کی تھیں جو برطانیہ میں اسٹڈی ویزہ پر آئے تھے۔پناہ کی درخواستیں دینے والے طلبہ میں سب سے زیادہ تعداد پاکستانی طلبہ کی تھی جو 5 ہزار 700 درخواستوں کے ساتھ سرفہرست رہے، اس کے بعد بھارت، بنگلہ دیش اور نائیجیریا کے طلبہ شامل ہیں۔یاد رہے کہ برطانیہ نے گزشتہ روز پناہ گزینوں کیلیے خاندان کو بلانے کی نئی درخواستیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔برطانیہ کی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فی الحال پناہ گزین خاندان کے ملاپ کی نئی درخواستیں جمع نہیں کرا سکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…