اتوار‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2025 

مودی سرکار کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب

datetime 30  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آپریشن سندور کی ہزیمت مٹانے کیلئے بھارت کا پاکستان کیخلاف دہشتگردی کا جھوٹا بیانیہ بے نقاب ہوگیا۔ریاست بہار کے انتخابات قریب آتے ہیرا کے ایما پر بھارتی میڈیا نے پاکستان مخالف پروپیگنڈا شروع کردیا، بھارتی میڈیا نے 28 اگست 2025 کو تین پاکستانی شہریوں کے حوالے سے من گھڑت خبر دی۔خبر میں دعوی کیا گیا کہ تین پاکستانی شہری حسنین علی ، عادل حسین اور محمد عثمان نیپالی دارالحکومت کھٹمنڈو کے راستے بھارتی ریاست بہار میں داخل ہوئے ہیں۔بھارتی میڈیا کی اس خبر نے تینوں پاکستانیوں کو دہشتگرد کے طور پر پیش کرتے ہوئے ریڈ الرٹ بھی جاری کردیا۔بھارتی میڈیا پر پھیلائی جانے والی اس جھوٹی خبر کے فورا بعد تینوں پاکستانی شہریوں کے بیانات بھی سامنے آگئے ہیں۔شواہد سے ثابت ہے کہ تینوں پاکستانی شہری براستہ نیپال اور ملائیشیا روزگار کیلئے کمبوڈیا جا رہے تھے۔

حسنین علی ولد ابرار حسین، جو راولپنڈی کا رہائشی ہے، 10 اگست 2025 کو براستہ دبئی ، نیپال روانہ ہوا، کھٹمنڈو میں حسنین علی نے یامبو ہوٹل میں 18 دن قیام کیا۔نیپالی امیگریشن حکام نے مالی وسائل کی کمی کے باعث حسنین علی کوملائیشیا کیلئے پرواز میں سوار ہونے کی اجازت نہ دی۔اجازت نہ ملنے پر حسنین علی کی ملائیشیا روانگی میں 8 روز کی تاخیر ہوئی، حسنین علی 28 اگست 2025 کو باتک ایئرویوز کی پروازOD-183سے کوالالمپور، ملائیشیا روانہ ہوا۔حسنین علی نے کہا کہ میں پاکستان کا شہری اور راولپنڈی کا رہائشی ہوں، میں نیپال گھومنے کیلئے رکا تھا اور اب کمبوڈیا جاں گا اور پھر واپس پاکستان چلا جاں گا۔محمد عثمان ولد بشارت جو بہاولپور کا رہائشی ہے 8 اگست کوبراستہ دبئی، کھٹمنڈو روانہ ہوا، بلیک یارڈ ہوٹل میں 6 دن قیام کے بعد محمد عثمان 15 اگست کو کوالالمپور ملائیشیا روانہ ہوا۔محمد عثمان 17اگست کو بنکاک، تھائی لینڈ پہنچا جہاں دو دن قیام کے بعد 19 اگست کو کمبوڈیا روانہ ہوا، اس وقت محمد عثمان کمبوڈیا میں ایک کال سینٹر میں ملازم ہے۔

محمد عثمان نے کہا کہ ہمارے خلاف بھارتی میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی گئی کہ ہم دہشت گرد ہیں، میں نے نیپال کو کمبوڈیا جانے کیلئے بطور تھرڈ کنٹری استعمال کیا تھا، میں نے کمبوڈیا جانا تھا، نیپال این او سی کیلئے 7 دن رکنا پڑا، میں اس وقت کمبوڈیا میں ہوں، بھارتی ریاست بہار میں نہیں۔محمد عثمان نے مزید کہا کہ عادل حسین ولد غلام مصطفی میرپور خاص کا رہائشی ہے جو 8 اگست 2025 کو پرواز FZ344 کے ذریعے کھٹمنڈو روانہ ہوا، کھٹمنڈو پہنچنے کے بعد محمد عثمان بلیک یارڈ نامی ہوٹل میں 6 روز مقیم رہا۔عادل حسین 15اگست کو کوالالمپورملائیشیا روانہ ہوا، عادل حسین کمبوڈیا میں کال سنٹر میں ملازمت کر رہا ہے۔عادل حسین نے کہا کہ میں نیپال سے 27 اگست کو کمبوڈیا پہنچا، میں نیپال میں تفریح اور گھومنے کیلئے رکا تھا۔شواہد اور تینوں شہریوں کے بیانات سے ثابت ہے کہ بھارتی میڈیا ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت انہیں دہشتگرد کے طور پر پیش کر رہا ہے، بھارت پہلگام فالس فلیگ آپریشن میں بھی اس طرز پر پاکستان کیخلاف بلاجواز الزامات لگاتا رہا ہے۔مودی حکومت بہار انتخابات میں کامیابی کیلئے ایک بار پھر پاکستان مخالف کارڈ استعمال کرنا چاہتی ہے، بھارتی اوچھے ہتھکنڈے مودی اور بھارتی حکومت کے لئے صرف ہزیمت اور رسوائی کا باعث بن رہے ہیں۔



کالم



پروفیسر غنی جاوید


’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…