پیر‬‮ ، 26 جنوری‬‮ 2026 

الاسکا میں ملاقات، ٹرمپ کی پیوٹن پرجدید بی ٹو بمبار طیاروں سے رعب ڈالنے کی کوشش

datetime 17  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی ریاست الاسکا میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان یوکرین تنازع پر اہم ملاقات ہوئی، جو تقریباً چار گھنٹے جاری رہی۔ ملاقات کو دونوں رہنماؤں نے مثبت اور تعمیری قرار دیا تاہم جنگ بندی کا کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیوٹن کا جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) پر سرخ قالین سے استقبال کیا اور انہیں اپنی گاڑی میں بٹھا کر میٹنگ کے مقام تک لے گئے۔

اس دوران ٹرمپ نے جدید امریکی طیاروں کے ذریعے عسکری قوت کا اظہار کرنے کی بھی کوشش کی۔روسی صدر نے ملاقات میں کہا کہ یوکرینی عوام کو وہ اپنے بھائیوں کی طرح سمجھتے ہیں اور موجودہ حالات روس کے لیے تکلیف دہ ہیں۔ پیوٹن کے مطابق یوکرین کی سلامتی کو یقینی بنایا جانا چاہیے اور ماسکو اس مقصد کے لیے تیار ہے، لیکن مسئلے کے مستقل حل کے لیے اس کے بنیادی اسباب ختم کرنا ہوں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر 2022 میں ٹرمپ برسرِاقتدار ہوتے تو شاید جنگ نہ چھڑتی، اور اب امید ہے کہ ان کے ساتھ اتفاقِ رائے کے ذریعے امن قائم ہو سکتا ہے۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ سب سے پہلے یوکرینی صدر ولودومیر زیلنسکی سے رابطہ کریں گے اور نیٹو رہنماؤں سے بھی اس معاملے پر گفتگو کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین میں جنگ ختم کرنے میں جس قدر دلچسپی یوکرین کی ہے، اتنی ہی سنجیدگی پیوٹن بھی رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…