منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

امریکی ایئرپورٹ پر لینڈ کرتا طیارہ کھڑے ہوائی جہازوں سے ٹکرا گیا

datetime 12  اگست‬‮  2025 |

واشنگٹن (این این آئی)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران ایئرپورٹ پر کھڑے ہوئے جہازوں سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی پولیس اور وفاقی ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کا بتانا ہے کہ حادثہ پیر کی دوپہر تقریبا 2 بجے کالی اسپیل سٹی ایئرپورٹ پر پیش آیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سنگل انجن سکاتا ٹی بی ایم 700 ٹربو پراپ طیارہ جس میں چار افراد سوار تھے، لینڈ کرنے کی کوشش میں کنٹرول کھو بیٹھا اور رن وے پر کریش ہو کر متعدد کھڑے جہازوں سے جا ٹکرایا۔ اس تصادم کے بعد کئی طیاروں میں آگ لگ گئی جو قریبی گھاس کے علاقے تک پھیل گئی تھی لیکن فائر بریگیڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شعلوں پر قابو پا لیا۔کالی اسپیل ایئرپورٹ کے فائر چیف جے ہیگن کے مطابق چھوٹے طیارے میں سوار مسافر اپنی مدد آپ کے تحت باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئے تھے جبکہ دو افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں موقع پر ہی طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…