منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات کی ایئرپورٹ اتھارٹیز کا مسافروں کو انتباہ، ممنوعہ اشیاء کی فہرست جاری

datetime 12  اگست‬‮  2025 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ہوائی سفر سے قبل سامان کی درست تیاری اور ممنوعہ اشیاء سے متعلق معلومات رکھنا نہایت ضروری ہے، کیونکہ لاعلمی میں ممنوعہ اشیاء ساتھ لے جانے سے ایئرپورٹ پر مشکلات اور سفر میں تاخیر کا سامنا ہو سکتا ہے۔متحدہ عرب امارات کے ایئرپورٹ حکام، بشمول دبئی اور شارجہ ایئرپورٹس، نے حال ہی میں ہینڈ بیگ اور چیک ان بیگیج میں ممنوعہ اور محدود اشیاء کی تفصیلی فہرست جاری کی ہے تاکہ مسافر پہلے سے آگاہ رہیں۔

نئے ضوابط کے مطابق اکتوبر سے دورانِ پرواز پاور بینک کے استعمال پر مکمل پابندی ہوگی۔ مسافروں کو صرف مقررہ صلاحیت کے پاور بینک ساتھ رکھنے کی اجازت ہوگی، مگر اسے پرواز کے دوران استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔فہرست میں شامل دیگر ممنوعہ اشیاء میں ہتھوڑی، کیل، سکریو ڈرائیور، 6 سینٹی میٹر سے لمبے بلیڈ والی قینچیاں، ذاتی صفائی کے بڑے آلات، تلواریں، نوکیلے ہتھیار، ہتھکڑیاں، آتشیں اسلحہ، فلیئر گن کارتوس، لیزر گن، واکی ٹاکی، لائٹر، بیس بال بیٹ، مارشل آرٹس کے ہتھیار، ڈرل مشین، رسی، ماپنے کی ٹیپ، پیکنگ ٹیپ اور برقی تاریں شامل ہیں۔سیال اشیاء کے لیے ہر بوتل کا حجم 100 ملی لیٹر سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے اور زیادہ سے زیادہ ایک لیٹر (10 بوتلیں) لے جانے کی اجازت ہے۔

ادویات صرف ڈاکٹر کے نسخے کے ساتھ لی جا سکتی ہیں، اور جسم میں میٹل امپلانٹ کی صورت میں ڈاکٹر کا سرٹیفکیٹ پیش کرنا ضروری ہے۔مزید برآں، لاٹھیاں، بیٹ، آتش گیر گیس کارٹریج، پانی سے خراب ہونے والا خطرناک سامان، کیمیکل، بایولوجیکل مواد، آتش گیر مائعات (پٹرول، پینٹ، انک، ہائی پروف الکحل)، چھریاں، بلیچ، امونیم نائٹریٹ، تابکاری مواد، زہریلی گیسیں، متعدی جراثیم، میڈیکل ویسٹ، دھماکہ خیز مواد اور دیگر خطرناک اشیاء مکمل طور پر ممنوع ہیں۔حکام نے مسافروں کو تاکید کی ہے کہ سفر سے قبل اپنے سامان کو اچھی طرح چیک کریں تاکہ ممنوعہ یا خطرناک اشیاء لے جانے سے بچا جا سکے اور آپ کا سفر محفوظ و آرام دہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…