اسلام آباد (نیوز ڈیسک) واشنگٹن: امریکا نے کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور کالعدم مجید بریگیڈ کو باضابطہ طور پر دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق، دونوں گروپوں کو بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم قرار دیا گیا ہے، جبکہ مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت گرد تنظیم کی حیثیت بھی دی گئی ہے۔
بی ایل اے اس سے قبل ہی عالمی دہشت گرد تنظیم کے طور پر درج کی جا چکی تھی۔محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا کہ امریکی حکومت دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ امریکی سیکریٹری خارجہ کے مطابق، بی ایل اے کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کمپلیکس پر حملوں کی ذمہ داری قبول کر چکی ہے۔بیان میں مزید بتایا گیا کہ بی ایل اے نے جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری بھی لی تھی، جس میں 31 افراد جاں بحق ہوئے اور 300 سے زائد مسافر یرغمال بنائے گئے تھے۔