پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ترکی میں ہلاکت خیز گرمی جاری، 55 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 11  اگست‬‮  2025
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(این این آئی)ترکی نے گزشتہ 55 برسوں کا سب سے گرم جولائی ریکارڈ کیا ہے۔ وزارت ماحولیات کے مطابق ملک کے 220 میں سے 66 موسمی اسٹیشنز میں درجہ حرارت اوسطا 1.9 ڈگری زیادہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہ جولائی کے آخر میں جنوب مشرقی شہر سلوپی میں 50.5 ڈگری سینٹی گریڈ کی تاریخ کی بلند ترین گرمی ریکارڈ کی گئی، جو اگست 2023 میں صوبہ اسکی شہر میں قائم 49.5 ڈگری کے ریکارڈ کو توڑ گئی۔ سلوپی، صوبہ شرناق میں واقع ہے اور عراق و شام کی سرحد سے تقریبا 10 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

ترکی کئی ہفتوں سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور مختلف علاقوں میں جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے۔ گزشتہ ماہ مغربی حصے میں آگ بجھاتے ہوئے 14 افراد جان کی بازی ہار گئے، جبکہ شمال مغربی صوبہ چناق قلعہ میں دو بڑی آگ کے باعث جمعہ کے روز سیکڑوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا اور بحری آمد و رفت کے مصروف دردانیلز اسٹریٹ کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…